انٹرٹینمنٹ

پاکستانی سٹار عاطف اسلم کے رومانوی گیت’’تیرا ہوا‘‘نے سلمان خان کی پروڈکشن’’لوراٹری‘‘ کو چار چاند لگا دئیے

پاکستانی سٹار عاطف اسلم کے رومانوی گیت’’تیرا ہوا‘‘نے سلمان خان کی پروڈکشن’’لوراٹری‘‘ کو چار چاند لگا دئیے

ڈائریکٹرابھی راج مینا والا کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں مرکزی کردارسلمان کے بہنوئی آیوش شرما نے ادا کیا ہے ۔
بھارتی فلمی صنعت کے دبنگ خان سلمان خان کی چھوٹی ارپتا خان کے خاوند آیوش شرما کے فلمی کیرئیر کا آغازرواں ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’’ لوراٹری ‘‘ سے ہورہا ہے جس میں آیوش کے مدمقابل مرکزی کردار عراقی نژاد خوبرہ حسینہ ورینہ حسین نے ادا کیا ہے ۔ثقافتی تہوار نوراتری کے پس منظر میں بنائی گئی فلم کی خاص بات اسکا سریلا میوزک ہے جسے پاکستانی سٹار سنگر عاطف اسلم کی رومانوی آواز نے مزید مسحور کن بنادیا ہے ۔نغمہ نگار منوج منتشر کے لکھے گئے گیت’’ تیرا ہوا‘‘ کی موسیقی تانشک باغچی نے ترتیب دی ہے جبکہ عاطف اسلم نے اپنے روایتی انداز میں ہائی پچ والیم سے گیت کو سپر ہٹ رومانوی نمبر بنادیا ہے ۔ گیت کی ویڈیو میں آیوش شرما اور ورینہ حسین کی مستی بھری شرارتوں اور بروڈہ شہر کی خوبصورت لوکیشنز دلفریب انداز میں عکسبند کی گئی ہیں جو دیکھنے والوں کی فوری توجہ اور پسندیدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہیں ۔ فلم کی خاص بات سلمان خان کے علاوہ ارباز خان اور سہیل خان یعنی تینوں بھائیوں کی ایک ساتھ موجودگی ہے جو شائقین کیلئے ایک ٹریٹ سے کم نہیں ہوگا۔ فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام جمعہ پانچ اکتوبر کو پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنے گی ۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: