پاکستان

خادم حسین رضوی کیخلاف غداری کی درخواست ناقابل سماعت قرار

خادم حسین رضوی کیخلاف غداری کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ نے خادم حسین رضوی اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کی کارروائی کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ نے مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کے خلاف غداری کی کارروائی کیلیے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی اور واضح کیا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا اس صورت میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے مقامی شہری شبیر اللہ کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو باور کرایا کہ احتجاج اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کر رہی ہے. جسٹس عاطر محمود نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس طرح کی درخواستیں دائر کرنے سے عدالتوں پر کیسز کا بوجھ بڑھتا ہے لیکن اس کے باوجود اس طر ح کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں….

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: