انٹرٹینمنٹ

اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان حقیقی زندگی میں ہمسفر بن گئے

پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ گذشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں

پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں ہوئی، نکاح کی تقریب میں دونوں اداکاروں کے قریبی رشتہ داروں اور شوبز ستاروں نے شرکت کی نکاح کی تقریب میں اداکارہ ایمن سنہری اور لال رنگ کا حسین جوڑا زیب تن کیے ہوئے تھی،جبکہ ادکار منیب بٹ نے بھی سنہری اورسفید شیروانی زیب تن کی،،، ٹی وی کی آن سکرین جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے تصاویر کو خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ لاہور میں اداکارہ ایمن خان کی ڈھولکی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں معروف شوبز ستارے شریک ہوئےتھے۔ ایمن خان نے اپنی جڑواں بہن منال خان کے ساتھ مختلف گانوں پر ڈانس کرکے خوب رونق بھی لگائی تھی۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: