انٹرٹینمنٹ

الحمراء میں نیشنل ایگزیبیشن آف وژوئل آرٹ کا افتتاح

الحمراء میں نیشنل ایگزیبیشن آف وژوئل آرٹ کا افتتاح

اعلی فن پارے انسانی وسماجی مزاج کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں،دنیا کے ساتھ قدم بقدم چلنے کے لئے عملی رویوں کی ضرورت ہے،جو اس نمائش میں آویزاں فن پاروں میں پوشید ہ پیغام کی صورت میں ہم تک پہنچ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے الحمراء نیشنل ایگزیبیشن آف وژوئل آرٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا کہ فنون لطیفہ کی ترقی حکومتی پالیسیوں کا جز لازم ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے کہا کہ یہ نمائش صدیوں پر محیط انسانی مزاج و تفکرات کو سوچنے اور سمجھنے کے دروا کرئے گی،اس میں پنہاں احساسات کو سمجھ کرہم اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹوں کا الحمراء آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر اعتماد قابل فخر ہے ،آج کی نمائش میں عوامی رجحان اس بات کا مظہر ہے کہ الحمراء ایک عوامی ادارہ ہے جس کا معاشرے کے وقار اور حسن میں کلیدی کردار ہے۔انھوں نے سینئر مصوروں کا الحمراء نیشنل ایگزیبیشن آف وژوئل آرٹ میں حصہ لینے پر تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔نمائش میں سینئر آرٹسٹوں سعید اختر، راحت نوید مسعود، قدوس مرزا، غلام مصطفی، زاہد شمسی،جاوید اقبال کارٹونسٹ،خالد غیاث سمیت زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور آرٹسٹوں کے کام کو سراہا۔واضح رہے اس نمائش میں 136آرٹسٹوں250فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں اور یہ نمائش 3دسمبر تک جاری رہے گی۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: