انٹرٹینمنٹ

بھارتی فلموں پر پابندی کا مطالبہ, قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بھارتی فلموں پر پابندی کا مطالبہ, قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے
بھارتی فلموں کی نمائش پر فوری پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے جمع کرادی ہے. جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے پاکستانی چینلز پربھارتی مواد نشرکرنے پرمکمل پابندی لگانے پراظہار تشکر کرتے ییں۔چیف جسٹس آف پاکستان کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پاکستان بھر میں عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ اس اہم فیصلے کے بعد پاکستان میں بھارتی ثقافت کی یلغار کو روکنے میں مدد ملے گی۔متن میں مذید کہا گیا ہے کہ
پاکستانی چینلز اپنے پروگرام پاکستانی اور اسلامی ثقافت کے مطابق تیار کریں گے۔ پاکستان کے سینما گھروں میں آج بھی تواتر سے بھارتی فلمیں دکھائی جا رہی ہیں.بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت سے پاکستان فلم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، پاکستان کی ثقافت کو بھی بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے۔
بلاواسطہ یا بالواسطہ بھارت کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا زرمبادلہ بھارت منتقل کرنے سے روکنے، پاکستان کی ثقافت کو محفوظ بنانے اور پاکستان فلم انڈسٹری کو تحفظ دینے کے لئے پاکستان بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش کو فوراً روکا جائے۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: