انٹرٹینمنٹ

کاشف علی کا “آؤ مل کر ڈیم بنائیں”ریلیز

کاشف علی کا “آؤ مل کر ڈیم بنائیں”ریلیز

نوجوان گلوکار کاشف علی بابرڈیم فنڈ کیلئے بنائے جانے والے نیا ویڈیو سونگ ’’آو مل کر ڈیم بنائیں ‘‘ کو تمام ٹی وی چینلز پر ریلیز کردیا گیا ریلیز کے بعد محب الا وطن پاکستانیوں کی جانب سے پذیرائی حاصل ہونے لگی پی ٹی وی کی جانب سے گلوکار کاشف علی بابر کو اس خصوصی ڈیم سونگ کیلئے منتخب کیا گیا تھا اس ویڈیو کی عکسبندی اسلام آباد میں کی گئی جبکہ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بھی اس سونگ کی ویڈیو میں حصہ لیا جس کو ہدایتکار خرم لطیفی نے ڈائریکٹ کیا جبکہ گانے کا میوزک بھی خرم لطیفی نے دیا ہے گلوکار کاشف علی بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور سنگر اور پاکستانی اس نیک کاوش میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے اس گانے کو عکسبند کروایا ہے جس میں تمام پاکستانیوں کو ملکر ڈیم بنانے کا پیغام دیا گیا ہے میرے لئے اعزاز کی بات ہے اس اچھے کاز کیلئے مجھے چنا گیا انہوں نے کہا کہ فنکار برادری ہمیشہ ہی حب الاوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہمیشہ ساتھ کھڑی ہوتی رہی ہے چاہئے زلزلہ متاثرین یا سیلاب ہو کوئی بھی مشکل گھڑی آجائے تو قوم کے شانہ بشانہ ہوتی ہے اب بھی اس ڈیم میں فنڈنگ بھی کی جائے گی اور اس کی تمام کاوشوں کا حصہ بھی بنے گے انہوں نے کہا کہ ویڈیو کو پی ٹی وی نے تیار کیا ہے جس کو پورلڈ وائیڈ ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا ہے جس کو بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔یاد رہے کاشف علی بابر نے پاکستان ائیڈل میں تیسری پوزیشن ھاصل کی جبکہ کوک سٹوڈیو سے شہرت ھاصل کرنے کے بعد بالی وڈ میں بھی بطور پلے بیک سنگر اپنے کیرئیر سے لطف اندوز ہورے ہیں جبکہ انہوں نے چودہ اگست اور چھ ستمبر کو ایوان صدر میں اعلی شخصیات کے سامنے اپنی آواز کا جادو جگا کر حاضرین سے خوب پذیرائی حاصل کی تھی ۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: