انٹرٹینمنٹ

فیاض الحسن چوہان کا الحمراء سے ڈرامہ مافیا کے خلاف ایکشن

فیاض الحسن چوہان کا الحمراء سے ڈرامہ مافیا کے خلاف ایکشن

صوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کا الحمراء آرٹ کونسل میں ڈرامہ مافیا کے خلاف ایکشن,وزیر نے الحمرا آرٹ کونسل میں ہونے والے کمرشلز ڈراموں کو روکنے کا حکم دے دیا.
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ الحمراء ڈراموں میں پروفیشنل پروڈیوسر, ڈائریکٹر اور رائٹر نہیں ہیں. اب صرف الحمرا آرٹ کونسل میں انہیں کو ڈرامہ کرنے کی اجازت ہوگی جو پروفیشنل ہوں گے,فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈرامہ کے اسکرپٹ کے ساتھ دس ہزار روپے جمع کرانا ہوں, اور اسکرپٹ پاس کرانا لازمی ہوگا. فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فی الوقت الحمراء میں ڈراموں کو روک دیا گیا ہے اخبار میں اشتہار دیا جارہا ہے. جس میں ڈائریکٹر, سنجیدہ پروڈیوسر, رائٹر اور ایکٹر کو موقع دیا جائے گا اور کمیٹی سکرونٹی کرکے فیصلہ کرئے گی. انہوں نے کہا کہ سترہ نومبر سے الحمراء آرٹ کونسل میں معیاری ڈرامے پیش ہوں,معلوم ہوا ہے کہ اب ڈرامہ میں پانچ کی بجائے صرف تین ڈانس ہوں گے.

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: