انٹرٹینمنٹ

لیجنڈ پرویز کلیم کی کتاب رنگ نے بکھرے رنگ

لیجنڈ پرویز کلیم کی کتاب رنگ نے بکھرے رنگ

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور رائٹروڈائریکٹر پرویز کلیم کی کتاب “رنگ “کی رنگا رنگ تقریب رونمائی پلاک میں منعقد ہوئی.تقریب کی صدارت بابا یحی نے کی. مہمان خصوصی صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے جہاں اپنی حکومت کی سو روزہ کارکردگی بیان کی تو دوسری جانب فلمسٹار شان کی طنز و مزاح سے گفتگو نے تقریب کو کشت زعفران بنا دیا.پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکار شاہدہ منی نے گیت گا کرتقریب کو چار چاند لگا دئیے.تقریب کا اہتمام پلاک اور کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام کیا گیا تھا۔ نامور فنکاروں ہدایتکاروں کی کہکشاں کی شرکت نے تقریب میں خوب رنگ بھرے۔ شان ، نشو، شاہدہ منی، سید نور، ترنم ناز، حسن عسکری، ناصر ادیب ,کنول فیروز, اقبال کاشمیری, الطاف حسین,ڈاکٹر صغرا صدف,تسنیم کوثر ,اعظمی کاردار,جاوید اقبال کارٹونسٹ, اچھی خان,سہیل بخاری, شمع, ناصر نقوی, سعید سہیکی محمد کمال پاشا ,داؤد بٹ, احتشام, انور رفیع سمیت بہت سے چہرے دکھائی دئیے۔ کسی نے پرویز کلیم کے فن کی تعریف کی تو کسی نے ان کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا، لیکن جب گفتگو کیلیے شان کو مدعو کیا گیا تو تقریب کشت زعفران بن گئی۔ شان نے کتاب کی تحریر اور پرویز کلیم کی زندگی کے چھپے پہلوؤں کو منفرد اور اپنے انداز میں بیان کیا.شان نے حکومتی پالیسی کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا، جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے سو دن پورے ہو چکے ہیں، ان دنوں میں ، میں نے 250 تقریبات اور میٹنگز کیں، جس کے ثمرات جلد دکھائی دینگے، پنجاب کے اندر پہلی مرتبہ چھ ہزار فنکاروں کو پوری فیملی کے لئے چار لاکھ کی مالیت کا ہیلتھ کارڈ ملے گا، الحمراء کے تحت آرٹ یونیورسٹی چار سالہ ڈگری پروگرام شروع ہوگا، وائس آف پنجاب کے مقابلے ہونگے۔تقریب کی میزبانی کے فرائض راشد محمود نے انجام دئیے.
تقریب کے اختتام پر پرویز کلیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بہت خوشی محسوس کررہے ہیں.ان آج پتہ چلا ہے لوگ ان سے کتنا پیار کرتے ہیں.

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: