انٹرٹینمنٹ

فیاض الحسن چوہان عینک والا جن

فیاض الحسن چوہان عینک والا جن

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے آج الحمرا آرٹس کونسل میں بچوں کا شہرہ آفاق ڈرامہ عینک والا جن دیکھا۔ صوبائی وزیر نے فنکاروں کے فن کو سراہا اور ڈرامے سے خوب محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں اور سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ہم پنجاب میں ایسی ثقافت کو فروغ دیں گے جو ہمارے صوبے کی پہچان ہے۔میری کوشش ہے کہ ہمیں اپنی فلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری کو فروغ دیں۔ وہ فن اور کلچر دکھائیں جو ہم سب اپنے گھروں میں بیٹھ کر اپنی فیمیلیز کے ساتھ دیکھ سکیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ میں نے وزارت سنبھالتے ہی اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ میں فنکاروں اور ان کے اہل و عیال کی بہتری کے لیے اپنے محکمے کی حد تک جو کر سکا کروں گا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ عنقریب فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے جس کے زریعے تقریبا چار لاکھ کی سالانہ ہیلتھ انشورنس صرف فنکاروں کو ہی نہیں بلکہ ان کی فیملیزکو بھی دی جائے گی۔ میں حسیب پاشا صاحب سے درخواست کروں گا کہ اس ڈرامے میں اپنے فن کا مظاہرہکرنے واے بچوں کو بھی ہیلتھ انشورنس کارڈ کے لیے نامزد کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی موسیقی، اپنے ڈرامے اوراپنی فلم کو پروموٹ کرنا چاہیے۔ اب بھارتی کلچر کا فروغ بند ہونا چاہیے۔ ہماری ثقافت میں بہت خوبصورتی ہے جبکہ بھارتی ثقافت صرف بے حیائی ہے۔ میں عینک والا جن کی پوری ٹیم خصوصا حسیب پاشا صاحب کو مبارک باد دوں گا جو اتنے طویل عرصے سے پوری کامیابی کے ساتھ اس ڈرامے کو چلا رہے ہیں اور دعاگو ہوں کہ یہ ڈرامہ اور اس میں کام کرنے والے فنکاردن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کریں۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: