انٹرٹینمنٹ

اپنے گھر ہوں, میڈیا صحیح خبریں دے, دیبا بیگم

اپنے گھر ہوں, میڈیا صحیح خبریں دے, دیبا بیگم

پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر آرٹسٹ دیبا بیگم نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کو گھر سے نکال دیا ہے, دیبا بیگم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ ہیں. ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ وہ اپنے گھر میں نہیں ہیں. دیبا بیگم نے کہا کہ انہوں نے حکومت پاکستان سے جو درخواست کی ہے یہ ان کا حق ہے.فلم انڈسٹری میں ساری زندگی فن کی خدمت کی ہے. میڈیا خبر لگانے سے پہلے تصدیق کر لیا کرے.انہوں نے بتایا کہ ان کی ابرار الحق سے گفتگو ہوئی ہے وہ تحریک انصاف کے سرگرم رکن ہیں اور وہی فنکاروں کے مسائل کو حکومت تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں. دیبا بیگم نے بتایا کہ انہوں نے الحمراء میں چیئرمین توقیر ناصر کو بھی درخواست دے دی ہے.

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: