انٹرٹینمنٹ

آرٹسٹوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں, فیاض الحسن چوہان

آرٹسٹوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں, فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب فنکاروں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اس لیے صوبے میں فنکار برادری کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے 4لاکھ ما لیت کا آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ متعارف کروایا جا رہاہے۔ جس سے ہر سال فنکاروں سمیت فنون لطیفہ سے وابستہ مختلف شعبہ جات کے افراد مستفید ہونگے، ابتدائی مرحلے میں چھ ہزار فنکاروں اور ان کی فیمیلیز کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ادب و ثقافت کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے سفیر ہوتے ہیں جو ملکی ترقی اور نیک نامی کے لئے کام کرتے ہیں،ہم ان کو مشکل وقت میں بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں محکمہ اطلاعات و ثقافت نے فنکاروں کی بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی ٹھوس نتائج کے حامل اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بہت کچھ بہتری کی طرف گامزن ہوتانظر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہا ر صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے آج ا لحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت معاشی تنگدستی کا شکار فنکاروں میں چیکس کی تقسیم کے دوران کیا۔ اس مد میں ابتدائی طور پر ستائیس فنکاروں ، کیمرہ مینوں ا ور تکنیک کاروں میں مختلف مالیت کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ چیکس وصول کرنے والوں میں الطاف حسین، حسن عسکری، مقصود احمد بٹ اور فرخ خان سمیت دیگر اور فنکار بھی شامل ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ حکومت آرٹسٹوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جامع اقدامات اٹھا رہی ہے۔ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان نےکہا کہ آرٹسٹوں کی مالی امداد سے فنون لطیفہ کو فروغ ملے گا۔ تقریب میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت چیکس حاصل کرنے والے فنکاروں نے حکومت پنجاب کی جانب سے کیے گئے فنکار دوست اقدامات کو سراہا اور آرٹسٹوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے کی گئی خصوصی کوششوں پر صوبائی وزیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: