انٹرٹینمنٹ

میگھا نے End کردیا

Written by Peerzada M Mohin

گلوکارہ میگھا نے اپنا دوسرا ویڈیو سونگ “اینڈ ہوگیا “سوشل میڈیا پر جاری کردیا, ویڈیو جاری ہوتے ہی مقبولیت اختیار کر گیا .ماڈل لائبہ خان کے ششکے تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میگھا نے بھارتی گلوکار وریندر سنگھ کے ساتھ گایا اپنا دوسرا سونگ اینڈ ہوگیا جاری کردیا جسے سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی ملنا شروع ہوگئی ہے اس سے پہلے میگھا کا بھارتی گلوکار وریندر سنگھ کے ساتھ گایا اپنا پہلا سونگ ” بارڈر پار” سوشل میڈیا پر مقبولیت کے ریکارڈ بنا رہا ہے. نئے سونگ کے میوزک ڈائریکٹر طارق طافو ہیں جبکہ ویڈیو ڈائریکٹر سلیم خان اور کوریوگرافر ذیشان جانو اور وقاص ہیں.ویڈیو میں ماڈل لائبہ خان کی پرفارمنس کمال کی ہے. لائبہ خان نے بہت کم عرصہ میں شوبز میں اپنا مقام بنایا ہے. ڈائریکٹر نے ویڈیو میں خوبصورت انداز میں اپنی مہارت بھی دکھائی ہے.گلوکارہ میگھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کے پرستاروں نے ان کے پہلے ویڈیو کو جس طرح پسند کیا وہ نئے ویڈیو کو بھی پسند کریں گے. میگھا نے کہا کہ وہ گلوکاری کے اس سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنا میوزک بینڈ بھی بنالیا ہے.
https://youtu.be/iDCRd91V9_U

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: