صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنی معاونت کے لئے پنجاب آرٹ ، کرافٹس اینڈ آرکیٹیکچرکونسل تشکیل دے دی ہے جس کی چیئرپرسن عائشہ ارشد شاہنواز کو مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز انور کونسل کے وائس چیئرمین ہوں گے۔کونسل کے دیگر ارکان میں مینہ ہارون ، ڈاکٹر ایاز نسیم ، آر ایم نعیم ، واصف علی خان، سعید اختر ، عتیقہ حسن ، نادر علی جمالی اور جمیل بلوچ شامل ہیں۔ کونسل کے فرائض میں صوبے میں آرٹ ، کرافٹس اور فن تعمیر کے شعبوں کی ترویج کے علاوہ موجودہ فن تعمیر اور آرٹ کے بہترین اور تاریخی نمونوں کو پوری دنیا میں متعارف کرانا ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ کونسل آرٹ اور کرافٹس کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج ابھارے گی اور اس مقصد کے لئے بیرون ملک وفود بھی بھیجے جائیں گے۔
You may also like
شیر میانداد چودہ اگست کو ٹورانٹو میں جشن آزادی شو میں...
گلوکار شہزاد شیخ کا سدھو موسے والا کو ٹریبیوٹ
گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت کملی ریلیز
گلوکار حیدر بادشاہ کا سونگ دل میں رکھوں یا دل سے نکال...
تیس سال میں پہلا ٹائٹل،حیدر سلطان راہی کی فلم اشتہاری...
رواں سال عید الضحیٰ پر 3 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی
About the author

Peerzada M Mohin
M Shahbaz Aziz is ...