انٹرٹینمنٹ

کشمیر ہمارا ہے

کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی

لاہور آرٹس کونسل اور ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں کے یک جہتی کرنے کے لئے پروگرام کا انعقاد الحمرا ادبی بیٹھک میں ہوا۔کشمیر ہمارا ہے کے عنوان سے سیمینار اور مشاعرہ کا بھی انعقادبھی اس پروگرام کا حصہ تھے۔نامور شاعر نجیب احمد، رقیہ غزل، ناصر بشر، فراصت بخاری کے علا وہ شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا۔تقریب میں ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے خصو صی شرکت کی۔ نامور اداکار مسعود اختر نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔راشد محمود نے اپنے تاثرات میں کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سربراہ سید سہیل بخاری نے بھی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نہتے کشمیرؤں پربھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: