انٹرٹینمنٹ

فیاض الحسن چوہان کا بڑا اعلان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وائس آف پنجاب اصل میں گلوکاری کے شعبے میں نورجہاں ، نصرت فتح علی خان ، شوکت علی ، عارف لوہار جیسی آوازیں تلاش کرنے کی کوشش ہے اور وائس آف عرب، انڈیا اور امریکہ کی طرز پر وائس آف پنجاب کا گرینڈ فائنل 30مارچ کو منعقد ہوگا جس میں جیتنے والے کو تین لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور ان سریلی صداؤں کو فلم انڈسٹری سمیت شوبز میں متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرلاہور میں پرفارمنگ آرٹ اکیڈمی قائم کی جا رہی ہے جو آرٹ کے شعبے میں پنجاب یونیورسٹی سے منظورشدہ چار سالہ ڈگری دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ کے ذریعے 6 ہزارسے زائد فنکاروں اور ان کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے تک کی سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں طبی سہولیات دی جائیں گی ۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: