انٹرٹینمنٹ

مہروالنساء روبصحت, جلد جلوہ گر ہوں گی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں چائلڈ سٹار سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ مہروالنساء روبصحت ہوکر شوبز میں واپس آنے کو تیار ہیں . مہروالنساء گزشتہ سال ایک ڈرامہ کی شوٹنگ کےدوران گر گئی تھیں جس کے باعث انہیں کمر کی شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے دیا . مہر والنساء ایک بار پھر سے ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کرنے کو تیار ہیں۔بیماری کے دوران ان کی والدہ بھی قضائے الہی سے وفات پاگئی تھیں۔ ڈھیروں مسائل اور مشکلات چاک کرتے ہوئےوہ خواہش مند ہیں کہ دوبارہ فنی دنیا میں قدم رکھیں اور اپنی فنی خدمات کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔ ماضی میں انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔ پی ٹی وی کا شاندار ڈرامہ ”ست بھرائی”نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس ڈرامے کے باعث اداکارہ مہروالنساء قومی اور بین الاقوامی بہت سے ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیج پر بھی خوبصورت پرفارمنسز پیش کی ہیں۔مزاح کی دنیا میں آئیں تو مزاحیہ انداز میں بھی خود کو ڈھالتے ہوئے خوب نام کمایا۔مہروالنساء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عرصہ شوبز سے دور ضرور رہیں لیکن کبھی بھی شوبز کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی کیونکہ آج جو کچھ بھی ہوں اللہ پاک اور اپنے والدین کی دعاؤں کے ساتھ شوبز کی وجہ سے ہوں.

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: