فلم پروڈیوسر سہیل خان نے انڈین سینما ورکر ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی ایکٹرز کے انڈیا میں پابندی لگانے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک بیان میں سہیل خان نے کہا ہے کہ اس تنظیم نے پہلے بھی ایسا ہی اقدام کیا تھا اور اب پاکستانی ایکٹرز پر پوری طرح سے پابندی عائد کردی گئی ہے .انہوں نے کہا کہ اجے دیوگن نے اپنی فلم کو پاکستان میں ریلیز سے روک دیا ہے. حکومت انڈین فلموں کو این او سی جاری کرنے پر پابندی کیوں نہیں لگاتی. یہ این او سی جعلی دستاویز پر ایشو ہوتے ہیں. سہیل خان نے کہا کہ پاکستان سے سارا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے انڈین فلموں کی مد میں انڈیا کو جارہا ہے.انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان انڈین فلموں کی جاری این او سی بند کرے.
You may also like
شیر میانداد چودہ اگست کو ٹورانٹو میں جشن آزادی شو میں...
گلوکار شہزاد شیخ کا سدھو موسے والا کو ٹریبیوٹ
گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت کملی ریلیز
گلوکار حیدر بادشاہ کا سونگ دل میں رکھوں یا دل سے نکال...
تیس سال میں پہلا ٹائٹل،حیدر سلطان راہی کی فلم اشتہاری...
رواں سال عید الضحیٰ پر 3 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی
About the author

Peerzada M Mohin
M Shahbaz Aziz is ...