دنیا

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرین نے گیٹ سے زبردستی اندر گھسنے کی کوشش

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرین نے گیٹ سے زبردستی اندر گھسنے کی کوشش

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرین نے گیٹ سے زبردستی اندر گھسنے کی کوشش کی جس پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں موجود پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے خاندان کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکی آمیز فون کالز بھی آرہی ہیں جب کہ پاکستان ہائی کمیشن کے باہر مظاہرین نے گیٹ سے زبردستی اندر گھسنے کی کوشش بھی کی اور پاکستانی سفارتی عملے سے متعلق نامناسب زبان کا استعمال کیا گیا۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: