انٹرٹینمنٹ

اصلی میراثی جیت گئے

Written by Peerzada M Mohin

فیس بک انتظا میہ نے تین تال بینڈ کا کلیم میرٹ پر درست قرار دیتے ہوئے ان کے نئے مقبول آئٹم ” میراثی ” کی چوری شدہ تھیم پر مبنی کمپوزیشن کو آف لوڈ کر دیا ہے ۔ بر صغیر پاک و ہند کے پہلے اور اکلوتے انسٹرومنٹل صوفی بینڈ ” تین تال ” کے بانی وکی حسین اور ان کے ساتھی گلو کار زونیب زاہد نے اپنی نئی سپر ہٹ آئٹم “میراثی ” کا تھیم چوری ہونے پر دعوی’دائرکرتے ہوئے کلیم کیا تھا کہ میرا ثی 2017 میں فائنل ہوا 2018کے اواخر میں گیت کی کمپوزیشن مکمل ہوئی اسے نیو ائیر پر ریلیزہونا تھا مگر گلوکار حسن نواز نے جواسی ٹیم کا حصہ تھے اسے چرا کراپنے نام سے پہلے ہی ریلیز کر دیا

معروف گٹارسٹ سجاد طافو نے بھی اس موءقف کی تائید کرتے ہوئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ فیس بک انتظامیہ نے تحقیقات کے بعد مسروقہ تھیم پر بنا حسن نواز کا گیت آف لوڈ کر دیا ۔ وکی حسین اور زونیب زاہد نے میڈیا کو بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بھی ان کی شکایت پر اس معاملہ کی چھان بین کر رہا ہے ۔ وکی حسین اور زونیب زاہد کا یہ گیت مقبولیت کی نئی بلندیوں پر ہے اوراسے شائٓقین سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: