ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل اطہرعلی خان کی زیر صدارت الحمراء میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں یوم پاکستان کو جوش و خروش اور قومی جذبے سے منانے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اس دن کی مناسبت سے سٹیج ڈرامہ عینک والا جن،آلہ دین کا چراغ،پتلی تماشہ ,ملی نغمے اور الحمراء لائیوکے علاوہ تصویری نمائش کا انعقاد بھی ہوگا جس میں تصاویر کے ذریعے مسلمانوں اور ان کے راہنماوں کی جدوجہد کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا.الحمرا کلچرل کمپلیکس میں تعلیم سب کے لئے پیش کیا جائے گا.ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے اس روز الحمراء کی عمارت پر چراغاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز صبح صادق،کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل,اسسٹنٹ ڈائریکٹرفائن آرٹ مینا ہارون نے شرکت کی.
You may also like
شیر میانداد چودہ اگست کو ٹورانٹو میں جشن آزادی شو میں...
گلوکار شہزاد شیخ کا سدھو موسے والا کو ٹریبیوٹ
گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت کملی ریلیز
گلوکار حیدر بادشاہ کا سونگ دل میں رکھوں یا دل سے نکال...
تیس سال میں پہلا ٹائٹل،حیدر سلطان راہی کی فلم اشتہاری...
رواں سال عید الضحیٰ پر 3 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی
About the author

Peerzada M Mohin
M Shahbaz Aziz is ...