انٹرٹینمنٹ

فلم جنون عشق کو سنسر سرٹیفیکٹ مل گیا,12 اپریل کو ریلیزہوگی

فلم جنون عشق کے پروڈیوسر اصغر علی نے کہا ہے کہ فلم جنون عشق کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے بغیر کسی کٹنگ کے سنسر سرٹیفیکٹ مل گیا ہے. فلم دور حاضر کی بہترین فلم ثابت ہوگی. فلم کو آج کے ماحول کے مطابق سینئر ڈائریکٹر نسیم حیدر شاہ نے بنایا ہے ,فلم کے رائٹر واجد زبیری نے کیا خوب کہانی لکھی ہے. فلم اگلے ماہ بارہ اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے. فلم کی کاسٹ میں عدنان خان, ماہی خان, عامر قریشی,ماہ نور,آفرین پری اور دیگر شامل ہیں. فلم کا میوزک ایم ارشد نے ترتیب دیا ہے, راحت فتح علی خان, سائرہ نسیم اور حمیرا چنا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے.

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: