انٹرٹینمنٹ

سینئر اداکار شبیر جان کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ مل گیا

پاکستان فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار شبیر جان کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا ہے. شبیر جان نے اپنا ایوارڈ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس سندھ میں قومی اعزازات تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب میں وصول کیا. اداکار شبیر جان نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے آج میرٹ پر ایوارڈ ملا ہے. آج میرے لئے خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے. اتنے سالوں سے فن کی خدمت کررہا ہوں. حکومت نے میرے فن کی قدر کی جس پر شکریہ ادا کرتا ہوں.اپنے پرستاروں کا بھی بہت مشکور ہوں جہنوں نے مجھے ابھی تک اپنا پیار دیا ہوا ہے.

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: