انٹرٹینمنٹ

سینئر آرٹسٹ پرویز رضا کا سول اعزازات ملنے پر تحفظات کا اظہار

سینئر آرٹسٹ پرویز رضا کا سول اعزازات ملنے پر تحفظات کا اظہار

سینئر آرٹسٹ پرویز رضا نے حکومت کی جانب سے سول اعزازات دئیے جانے کے عمل پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے. پرویز رضا نے کہا کہ ریما خان, مہوش حیات, افتخار ٹھاکر کو میرٹ پر ایوارڈ نہیں دئیے گئے. انہوں نے کہا کہ بہت سے سینئر آرٹسٹوں کو نظر انداز کرکے اور ان کے حقوق کو مار کر ان لوگوں کو ایوارڈ دیئے گئے ہیں. پرویز رضا نے کہا کہ اس ملک میں آرٹسٹ کا پہلے ہی معاشی قتل ہورہا ہے اور اس پر میرٹ کی بات کرنے والی حکومت نے خود میرٹ کی دھجیاں اڑادی ہیں. انہوں کہا کہ ایوارڈ کی حرمت کو بحال کیا جائے اور ایوارڈ سفارش سے نہیں بلکہ میرٹ پر دیا جانا چاہئے اس سے ایوارڈ کی اور اسے لینے والی کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے.

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: