انٹرٹینمنٹ

لندن میں قائم پاکستان ہائی کمیشن میں سائرہ پیٹر نے ملی نغمے گائے کر محفل لوٹ لی

پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ محفل میں ملی اور قومی نغمے گاکر حب الوطنی کے رنگ بکھیر دیے۔ہائی کمیشن نفیس زکریا نے سائرہ پیٹر کے ساتھ مل کر پاکستان کا کیک کاٹا ۔جب سائرہ نے جمیل الدین عالی کا لکھا ہوا مشہور ملی نغمہ ۔۔ہم سب ایک سہارا یہ پاکستان ہمارا۔۔گایا تو فضا پاکستان زندہ کے نعروں سے گونج اٹھی ۔اس کے سائرہ نے اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ۔پیش کیا تو جذبہ حب الوطنی سے کئی آنکھیں اشکبار ہوگئیں ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سائرہ نے کہا کہ قومی نغموں نے ہمیشہ ہماری سماعتوں کو سکون بخشا۔یہ نغمے جب بھی گائے جاتے ہیں تو ہمارے دلوں میں ایک ولولہ پیدا کرتے ہیں اور روح میں تازگی بھر جاتی ہے ۔ہمارے ملی گیت ادب کی کلاسیکی روایت سے ہم آہنگ ہے۔بعد ازاں انہوں نے سب سے مقبول قومی گیت ۔سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے۔۔پیش کیا ۔اس موقع ہائی کمیشن پاکستان نفیس زکریا نے سائرہ پیٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شعراء اور موسیقار نے اپنے ملی نغموں کے ذریعے حب الوطنی کی خوشبو کو عام کیا۔پاکستانی کسی بھی ملک میں بستے ہوں ۔وہ پاکستان ٹوٹ کر پیار کرتے ہیں ۔سائرہ کی آواز پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔اس طرح روح کو فرمانے والی محفل اختتام پذیر ہوئی ۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: