انٹرٹینمنٹ

پلاک میں میلہ چراغاں, فنکاروں کی پرفارمنس

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام چار روزہ ”میلہ چراغاں 2019ء کے دوسرے روز معروف صحافی حامد میر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور چراغ روشن کیا۔ پلاک کی ڈی جی ڈاکٹر صغرا صدف نے استقبال کیا اور پِلاک کے طرف سے انہیں پنجاب کی روایتی پگ بھی پہنائی گئی۔انہوں نے پِلاک اور ان کی ٹیم کا اِس خوبصورت میلہ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں کہا کہ میلے ہمارے ثقافت کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ ہماری ثقافتی روایات کے اصل امین ہیں۔

میلہ چراغاں کے حوالے سے گورنر پنجاب نے پِلاک کے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی کہا کہ صوفیا کرام نے جو درست دیا ہے ہم اُس پر عمل کر کے معاشرے میں محبت، امن، برداشت اور رواداری قائم کر سکتے ہیں۔

میلے کے دوسرے روز جن فنکاروں نے پرفارم کیا اُن میں اُستاد غلام علی خان، اُستادطاہر اقبال، آصف جاوید مہدی، انور رفیع، عمران شوکت علی، شبانہ عباس، علی احسن ملک، امن علی، زمن عباس، معصومہ لال، زوہیب خان، محمد نعیم مہدی، ملک رفیق، زاہد احمد، ندیم اقبال باہو اور اقبال انجم شامل تھے۔

آخر میں محفل سماں کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف قوال ندیم جمیل ہجویری و ہمنوا نے قوالی پیش کرکے حاضرین پر وجد طاری کردیا۔ میلے کے دوسرے روز شرکت کرنے والوں میں فرحت عباس شاہ، ڈاکٹر کنول فیروز، اقبال قیصر، اکرم شیخ، پروین سجل، یوسف پنجابی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض ممتاز ملک نے سر انجام دئیے.

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: