انٹرٹینمنٹ

ابھی زندہ ہوں تو جی لینے دو

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ بین الاقوامی گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے اپنے پرستاروں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ الحمد اللہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور خیریت سے ہوں. گزشتہ دنوں میں بیمار ضرور ہوا تھا اور کچھ روز ہسپتال میں زیر علاج رہا اب تندرست ہوں اور تیرہ اپریل کو دبی شو کرنے جارہا ہوں میری بیماری کی وجہ سے صرف ایک الحمراء والا شو نہیں ہوسکا تھا اب میں ٹھیک ہوں کسی نے میرے مرنے کی جھوٹی نیوز سوشل میڈیا پر ڈال دی جس سے میرے پرستاروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں زندہ ہوں اور اللہ پاک کے کرم سے آپ سے مخاطب ہوں 23مارچ کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز کا ایوارڈ وصول کیا ہے جس کسی نے بھی میرے مرنے کی نیوز دی ہے اللہ پاک اس کو بھی خوش وخرم رکھے میں اس کے لئے بھی دعا گو ہوں.

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: