فلمساز اصغرعلی نے کہا ہے کہ میری فلم ”جنون عشق “بڑی کاسٹ نہ ہونے کی وجہ سے کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی جس کےلئے فلم بینوں سے معذرت خواں ہوں ۔مجھے کروڑوں روپے لگانے کے بعد علم ہواکہ شائقین کیاچاہتے ہیں۔فلم کی کہانی ،نغمات اور ڈائریکشن کو سب نے پسند کیا لیکن مقبول چہرے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ سینماگھروں کی طرف نہیں نکلے۔خاص طور پر راحت فتح علی خان کے گیتوں بہت سراہا گیا۔انکاکہناتھا میں نے ہدایتکار سے کہا تھا کہ ہیرو اورہیروئن وہ لیں جو مشہور ہیںلیکن انہوں نے میری بات نہ مانی ۔میں سمجھتا ہو ں کہ میری قسمت میں کامیابی نہیں تھی۔مجھے اس کا کوئی افسوس نہیں ہے میراایمان ہے کہ خداکی ذات جوبھی کرتی ہے انسان کی بہتری کےلئے کرتی ہے ۔اصغر علی کاکہناتھاکہ ناکامی ہی کامیابی کی راہ دکھاتی ہے ۔آئندہ فلمی شائقین کومایوسی نہیں ہوگی ۔اب میں اپنی نئی فلم میں موجودہ دور کے مقبول ترین فنکاروں کو کاسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کو بھی مزید بہتر کرنے کی کوشش کروںگا۔
You may also like
شیر میانداد چودہ اگست کو ٹورانٹو میں جشن آزادی شو میں...
گلوکار شہزاد شیخ کا سدھو موسے والا کو ٹریبیوٹ
گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت کملی ریلیز
گلوکار حیدر بادشاہ کا سونگ دل میں رکھوں یا دل سے نکال...
تیس سال میں پہلا ٹائٹل،حیدر سلطان راہی کی فلم اشتہاری...
رواں سال عید الضحیٰ پر 3 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی
About the author

Peerzada M Mohin
M Shahbaz Aziz is ...