فلم انڈسٹری کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے اورئینٹل فلمزنے امسال ریلیز ہونے والی فلم” فائٹ ٹو رائٹ“ کیلئے نئے نوجوانوں کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ضلع رحیم یارخان کا دورہ بھی کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اورینٹل فلمز کے چیف ایگزیکٹو پروڈیوسر وہدایتکار خرم ریاض نے گذشتہ روز پریس کلب صادق آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رائٹر صابرحسین ، پروڈکشن ہیڈ عمیر ارشاد، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر انور عزیز اور علی چیمہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صادق آباد میں آنے کا مقصد فلم ”فائٹ ٹو رائٹ“کی لوکیشنز فائنل کرنا ہے کیونکہ ہم نئے ٹیلنٹ کیساتھ پاکستانی ثقافت کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں ۔ بالی وڈ ، ہالی وڈ سمیت پوری دنیا کی فلم انڈسٹری فلموں کے ذریعے اپنے کلچر اور سیاحت کو فروغ دیتے ہیں جس میں ان کی حکومت بھی بھرپورسپورٹ کرتی ہے ۔ ہماری حکومت بھی اس حوالے سے پالیسی مرتب کرکے فلم اور ٹی وی ڈراموں کے لئے سیاحتی اور تاریخی مقامات پر عکسبند کے لئے مراعات دینی چاہیں۔ خرم ریاض نے کہا کہ زاہد بشیر، میاں آصف،رئیس محمود، حاجی خادم حسین اور ممتاز چاند کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فلم ”فائٹ ٹو رائٹ“ کی صادق آباد اور رحیم یارخان میں عکسبندی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔دریں اثناءجنرل سیکرٹری پریس کلب شکیل جتالہ ‘قائم مقام صدر سید جنید کاظمی‘ صدر انجمن صحافیاں شہزادہ عباس‘ جنرل سیکرٹری وسایا‘ فرحان اقبال اور میاں زاہد بشیر نے تمام مہمانوں کو روایتی سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
You may also like
شیر میانداد چودہ اگست کو ٹورانٹو میں جشن آزادی شو میں...
گلوکار شہزاد شیخ کا سدھو موسے والا کو ٹریبیوٹ
گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت کملی ریلیز
گلوکار حیدر بادشاہ کا سونگ دل میں رکھوں یا دل سے نکال...
تیس سال میں پہلا ٹائٹل،حیدر سلطان راہی کی فلم اشتہاری...
رواں سال عید الضحیٰ پر 3 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی
About the author

Peerzada M Mohin
M Shahbaz Aziz is ...