انٹرٹینمنٹ

الحمراء میں نامورسرائیکی شاعر اقبال سوکڑی کے اعزاز میں تقریب

لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں نامور سرائیکی شاعر اقبال سوکڑی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین الحمراء توقیرناصر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں نامور اد بی نیاز حسین لکھویرا،مسرت کلانچوی،ارشاد امین،خواجہ معین الدین محبوب اور اقبال حسین لکھویرا نے اقبال سوکڑی کے فن و شخصیت پر روشنی ڈالی۔چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقبال سوکڑی ہماری سرائیکی شاعری کا اثاثہ ہیں،انھوں نے اپنی شاعری میں معاشرتی سنہری اقدار کو اجاگر کیا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے اقبال سوکڑی کی ادبی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی۔انھوں نے کہا کہ اقبال سوکڑی نے اپنی تہذیب و ثقافت کی جمالیات کو اپنے بصیرت افروز مشاہدے کے ذریعے شعری سانچے میں ڈھالا ہے،ان کی شاعری میں ہمیں نئے نئے موضوعات اورتجربات ملتے ہیں،اقبال سوکڑی کا بے حد خوبصورت لہجے میں شعرکہنا نئی نسل کیلئے قابل تقلید ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اقبال سوکڑی نے ان تمام موضوعات کو اپنی شاعری میں بیان کیا ہے جو انسان اور اس کے رہنے سہنے کے انداز کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتے ہیں،گو ان کا شعری فن انکی فکری گہرائی کا احسن بیان ہے۔تقریب میں اقبا ل سوکڑی نے اپنا کلام سنایا اور حاضر ین محفل سے داد سمیٹی۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: