انٹرٹینمنٹ

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان پھیل گئی

کلچرل جرنلسٹس کی واحد نمائندہ تنظیم کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان (سی جے ایف پی) نے اپنے نئے ممران کے اعزاز میں ایک میوزیکل پروقار تقریب کا انعقاد لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے تعاون سے الحمراء ہال نمبر 3 میں کیا.

تقریب میں گلوکار ناصر بیراج نے تسبیح دا منکا گا کر کلچرل جرنلسٹس کے دل موہ لئے.4مئی 2019ءبروز ہفتہ الحمراء میں کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے نئے ممبران کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی.تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ظہیر شیخ نے کیا جس کے بعد انجم شہزاد نے نعت شریف پڑھی.خطبہ استقبالیہ صدر طاہر بخاری نے پیش کیا. میزبانی کے فرائض ٹھاکر لاہوری نے انجام دئیے.




تنظیم میں نئے کلچرل جرنلسٹس معین زبیر بول ٹی وی, قاسم ڈان نیوز, نوین علی جیو نیوز اور حنا شہزاد آپ ٹی وی کو ممبر شپ فارم صدر سی جے ایف پی طاہر بخاری, جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری, وائس چیئرمین شجر الدین, سینئر جرنلسٹ ندیم سلیمی, سینئر جرنلسٹ سیف اللہ سپرا نے دئیے.تنظیم کے ممبران فرزانہ چودھری, زین مدنی, ظہیر شیخ, وقار اشرف, اشفاق حسین, ندیم نظر,عمران راج,نوید اختر صدیقی, انجم شہزاد, جبار صدیقی, قیصر افتخار,ماجد ملہی,جاوید یوسف نے شرکت کی.صدر طاہر بخاری, جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری اور سینئر ممبرز نے نئے ممبرز کا کھلے دل سے استقبال کیا.شرکاء نے سی جے ایف پی کو مذید فعال بنانے کے لئے مؤثر تجاویز دیں.

بھنگڑا گلوکار ناصر بیراج نے اپنی گلوکاری سے صحافیوں کے دل موہ لئے.ناصر بیراج نے شاندار پرفارمنس پر نقد انعام وصول کیا .آخر میں ممبران کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا.






About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: