انٹرٹینمنٹ

فلم زخم عید دوڑ سے آوٹ, ڈائریکٹر نے ایڈیٹر کے خلاف مقدمہ کی درخواست دے دی

ڈائریکٹر سکندر خان کی فلم زخم عید دوڑ سے آوٹ ہوگئی .ایڈیٹراعظم فلم کی ایڈیٹنگ ادھوری چھوڑ کر غائب ہوگیا. سکندر خان کا کہنا ہے کہ ایڈیٹر اعظم نے میرا 81 لاکھ کا نقصان کیا ہے تھانہ اقبال ٹاون میں اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے فلم کا 85 فیصد کام مکمل ہوچکا تھا ایڈیٹر نے ایڈیٹنگ ادھوری چھوڑ کر ہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے فلم کے پروڈیوسر کائنات رانا اور راشد جٹ ہیں . فلم کی کاسٹ میں کائنات رانا اور سکندرخان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں .سکندر خان نے اندراج مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہےکہ اعظم نے ایڈیٹنگ ادھوری چھوڑ کر انہیں 81 لاکھ کا نقصان پہنچایا ہے اور تقریبا 1 لاکھ ایڈیٹنگ کی مد میں نقدلیا ہے. اعظم کو ایڈیٹنگ کے لئے اپنا دفتر بھی دیا جہاں روزانہ کی بنیاد پر خرچہ بھی دیتا رہا اس دوران وہ فلم کی ایڈینگ کرنے کی بجائے لوگوں کے کام کرتا ریا.فلم عید پر ریلیز کرنا چاہتے تھے.


About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: