انٹرٹینمنٹ

فلم رانگ نمبر ٹو کا دوسرا گیت بھی ہٹ

فلم ”رانگ نمبر 2“ کا دوسرا گیت ” تو ہی ہر رنگ میں“ ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔گیت کی ویڈیو میں فلم کی لیڈکاسٹ سمیع خان، نیلم منیر کے علاوہ یاسر نواز اور ثنا فخر بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔لالی وڈ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”رانگ نمبر 2“ کا دوسرا گیت ”تو ہی ہر پل میں“ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کیاگیا جو دیکھتے ہی دیکھتے شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ مترنم موسیقی اور مسحور کن الفاظ سے مزین گیت ایک شاندار رومانٹک نمبر ہے جس کی ویڈیو میں سمیع خان، نیلم منیرکے ساتھ ساتھ یاسر نواز اور ثنا فخر بھی اپنے جذبات کی بھرپور عکاسی کرتے نظر آتے ہیں۔ٹریڈ حلقوں کے مطابق ”رانگ نمبر 2“کے پہلے گیت ”یاریاں“ نے فلم کی کہانی اور سمیع خان کی نیلم منیر کے ساتھ آن سکرین کیمسٹری کو بہترین انداز میں پیش کیا تھا جبکہ دوسرے گیت میں کہانی کے نشیب و فراز کے علاوہ کرداروں کی باہمی محبت اور ناراضگی کے لمحات کو احسن انداز میں فلمایا گیا ہے جسے دیکھنے والے فورا دوبارہ دیکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ ڈائریکٹر یاسر نواز کی ڈائریکشن میں بنی ”رانگ نمبر2“ لالی وڈ کی سال رواں میں سب سے بڑی فلم ہے جو ڈسٹری بیوشن کلب کے تعاون سے عید الفطر پر سنیماؤں کی زینت بنے گی۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: