پاکستان

سیاحوں کیلئے اچھی خبر

وزارت پوسٹل سروسز نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز عوام کیلئے کھول دیے

سیاحوں کیلئے اچھی خبر،،،،اب سیرو تفریح کے دوران راہئش کیلئے مہنگے ہوٹلز نہیں خریدنے پڑیں گے،وزارت پوسٹل کے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاوسز کو عوام کیلے کھول دیا گیا،وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر با ظابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
وزارت پوسٹل سروسز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں قیام کرسکیں گے اور ریسٹ ہاؤسز انتہائی کم معاوضے پر دستیاب ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر کراچی سے مری تک تمام ریسٹ ہاؤسز کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے، ایوبیہ، گلیات، سوات، گلگت اور مظفر آباد کی حسین وادیوں میں قائم ریسٹ ہاؤسز دستیاب ہوں گے جن میں شہری کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے میں قیام کرسکیں گے
اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ملکی وسائل کے بہتر استعمال اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا، اقدام سے حکومتی آمدن میں اضافہ اور عوام کے اخراجات میں کمی ممکن ہو سکے گی۔اعلامے میں مزید کہا گیا ہےکہ شہری پاکستان پوسٹ کی ایپ سے بھی ریسٹ ہاوسز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: