گلوکارہ سائرہ نسیم نے اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کردیا .سائرہ نسیم نے چینل کا آغاز اپنی پڑھی نعت “یا محمد مصطفی” سے کیا.جس سے چینل پر یہ نعت ورلڈ وائڈ دیکھی گئی.
سائرہ نسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دلی خواہش تھی جو آج پوری ہوگئی. یو ٹیوب چینل اپنے پرستاروں کو اور قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوگا.اس پر وہ اپنے کام سے اپنے پرستاروں کو آگاہی دیں گی. سائرہ نسیم نے کہا کہ ماہ رمضان کے بابرکت مہینہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالی سب پر اپنی رحمتوں کی بارش کرے آمین.