انٹرٹینمنٹ

ہردل کی آواز پاکستان زندہ باد, ساحر علی بگا کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ

ہردلعزیز گلوکار ساحر علی بگا کی مقبولیت میں روزبروز اضافے کے ساتھ ساتھ مصروفیات میں بھی اضافہ ہوگیا. خواتین ,بچوں, بزرگوں اور نوجوان میں یکساں پسند کئے جانے والے گلوکار ساحر علی بگا لاہور اسلام آباد اور ملک کے کونے کونے مختلف تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہیں. گزشتہ روز ساحر علی بگا نے آمنہ الیاس میڈیکل کالج لاہور کی سالانہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی.

ساحر علی بگا نے ہونہار بچوں میں ایوراڈ تقسیم کئے.اور ان کا حوصلہ بڑھایا. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ساحر علی بگا نے کہا کہ آج مجھے یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے آپ پاکستان کا مستقبل ہیں آپ نے ہی پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے. آپ لوگ جس بھی فیلڈ میں جائیں ایمانداری محنت اور لگن سے کام کریں اللہ تعالی آپ کو کامیابی دے گا.آخر میں ساحر علی بگا نے ہر دل کی آواز پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا.

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: