انٹرٹینمنٹ

پنڈت موسیقی استاد مجید بٹ کا انتقال،گوجرانوالہ میں سپردِ خاک

لاہور ( نیوز ایجنسی)برصغیر کی موسیقی کے ہر دلعزیز استاد مجید بٹ( پنڈت موسیقی ) گوجرانوالہ میں انتقال کر گئے۔
ان کی نمازہ جنازہ گوجرانوالہ میں کردی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مجید بٹ مرحوم پٹیالہ گھرانے کے استاد اختر خان جو استاد فتح علی استاد امانت علی کے والد تھے کے گنڈا بند شاگرد تھے ۔استاد مجید بٹ ملکہ ترنم نور جہاں کے منہ بولے بیٹے بنے ہوئے تھے ، موسیقی کے نامور ستارے ان کے احبابِ میں شامل تھے ۔ مہدی حسن ، غلام علی ، استاد نصرت فتح علی خان، استاد طافو ، استاد رؤف لندن والے اور استاد حسین بخش گلو سمیت دیگر ان کے دوستوں میں شامل تھے ۔ ان کی موت سے موسیقی کا جہان غم میں ڈوب گیا ہے۔استاد مجید بٹ کے انتقال پر موسیقی اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جن میں اداکار سہیل احمد،سید نور،رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر،ایم پی اے توفیق بٹ،چودھری نواز چوہان،میئر گوجرانوالہ ثروت اکرام ،اشرف راہی،
ذوالفقار عطرے،استاد طافو ،الطاف حسین،پرویز کلیم ،طاہر سرور میر اور دیگر شامل ہیں۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: