پاکستان

بابا گورونانک کے جنم دن کی تیاریوں کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت

بابا گورونانک کے جنم دن کی تیاریوں کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت

لاہور پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی، بابا گورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر بھارتی سکھ یاتریوں کو نگرکیرتن کی تیاریوں کے لیے پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔
بھارت کی دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ سردارپرم جیت سنگھ سرنا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نگرکیرتن کے لیے یاتری 28 اکتوبرکو دہلی سے روانہ ہوں گے 31 اکتوبرکو واہگہ اٹاری بارڈرکراس کرکے شری ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان حکومت نے نگرکیرتن کی تیاریوں کے لیے 1500 سکھ یاتریوں کو ویزے دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ نے ایکسپریس کوبتایا کہ پاکستان نے بھارتی سکھ یاتریوں کو نگرکیرتن کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان آنے کی اجازت دی ہے، ہم واہگہ بارڈرپر نگرکیرتن کے شرکا کا پرتپاک اوربھرپوراستقبال کریں گے۔…

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: