انٹرٹینمنٹ

نادیہ علی کی تھیٹر پر چار سال بعد واپسی

اسٹیج اداکارہ نادیہ علی کی چار سال کے طویل عرصے کے بعد اسٹیج پر واپسی ،نادیہ علی پلازہ تھیٹر میں جاری نئے ڈرامے نے” نچاں گے ساری رات” میں پرفارم کر رہی ہیں۔نادیہ علی کی شاندار پرفارمنس سے ڈرامہ بین محظوظ ہو رہے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ علی کا کہنا تھا کہ اسٹیج سے ایک لمبے عرصہ دوری اختیار کی تھی ۔ انہیں نجی مصروفیات کے باعث اسٹیج کو چھوڑنا پڑا لیکن اب وہ دوبارہ سے اسٹیج کی دنیا میں واپس آ گئی ہیں اور پھر سے اپنے پرستاروں کے لیے اپنی پرفارمنس دے رہی ہیں۔ نادیہ علی کا کہنا تھا کہ پلازہ تھیٹر کا لاہور میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے اور یہاں پر کام کرکے ان کو بہت اچھا لگ رہا ہے یہاں کی ٹیم ایک پروفیشنل فنکاروں کی ٹیم ہے۔ ڈائریکٹر لالہ شہزاد کا ان کے ساتھ ایک پرانا نہ رشتہ ہے ان کے ساتھ بہت سے اسٹیج ڈرامے کیے ہیں۔ چار سال کے لمبے عرصے کے بعد دوبارہ سے اسٹیج پر واپسی بھی لالہ شہزاد کے ڈرامے سے ہوئی ہے ۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: