2Below header

پاکستانی شوبز انڈسٹری”بہت منافق ہے”، یاسر حسین

4Above single post content

اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے پاکستانی اداکاروں کے مقابلے میں کھری بات کہنے کے عادی ہیں جب کہ باقی لوگ تنقید کے ڈر سے سوشل میڈیا پر کھل کر رائے کا اظہار نہیں کرتے۔یاسر حسین کو سوشل میڈیا یا ٹی وی شوز پر جاکر کھری باتیں کرنے کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے اور وہ کسی بھی اداکار یا اداکارہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کھل کر جواب دیتے ہیں یا کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کی وجہ سے ہی یاسر حسین پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ تنازعات پیدا کرتے ہیں مگر وہ خود ایسا نہیں سمجھتے اور ان کا کہنا تھا کہ دوسرے لوگ سوالوں کے جوابات دینے سے ڈرتے ہیں مگر وہ ایسا نہیں کرتے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری شروع سے ہی ‘منافق’ ہے۔انہوں نے دلیل دی کہ جب وہ کسی متنازع معاملے پر سوشل میڈیا پر بات کرتے ہیں تو کئی ساتھی اداکار انہیں فون کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں مگر وہی لوگ ‘منافقت’ کرتے ہوئے ان کی پوسٹ پر کمنٹس نہیں کرتے، کیوں کہ وہ سوشل میڈیا پر تنقید سے ڈرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: