2Below header

ثنا خان کی سونے کی پرت والی کافی پینے کی تصویر وائرل

4Above single post content

دین اسلام کے خاطر شوبز ترک کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ کی سونے کی پرت والی کافی پینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ماضی میں بالی ووڈ کی متعدد فلمیں کرنے والی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ سال عالم دین مفتی انس سے شادی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا اور اس سے قبل وہ شوبز کو مکمل طور پر خیر باد کہنے کا اعلان کرچکی تھیں۔سوشل میڈیا پر ہر وقت متحرک رہنے والی ثنا خان انسٹا گرام پر اب اپنے شوہر کے ہمراہ حسین جگہوں کی تصویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ اپنی ہی ایک جاری کردہ تصویر میں انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ثنا خان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں وہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ میں بیٹھی ہاتھ میں کافی لئے باہر کے نظارے سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔ تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ جو کافی وہ پی رہی ہیں اس پر سونے کی پرت چڑی ہوئی ہے۔ثنا خان نے ناشتے کی چند تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کا شوہر دنیا کی بلند و بالہ عمارت برج خلیفہ کی ٹاپ پر سونے کی پرت چڑی ہوئی کافی کے ساتھ ناشتہ کروا کے سرپرائز دے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: