2Below header

امریکی ماڈل کینڈل جینر نے اپنی سیکورٹی بڑھا دی

4Above single post content

امریکی ماڈل کینڈل جینر کے ساتھ رواں ہفتے کے دوران سیکورٹی سے متعلق 2 ناخوشگوار واقعات ہوئے جس کے بعد انکی سیکورٹی سخت کردی گئی۔امیر ترین شخصیات میں شامل 25سالہ کینڈل جینر کے گھر کا دروازہ رات گئے ایک شخص زور سے کھٹکھٹانے لگا۔ اس دوران یہ شخص ماڈل کا نام بھی چیخ چیخ کر اور بدتمیزی سے لے رہا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے وقت کینڈل جینر گھر میں موجود تھیں اور سیکورٹی گارڈز نے 27 سالہ شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔رپورٹس کے مطابق نامعلوم شخص نیکینڈل جینر کے گھر کے سوئمنگ پول میں گھسنے کی کوشش کی۔اس سے قبل ایک شخص نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ کینڈل جینر کو گولی مارنے کی پلاننگ کر رہا ہے۔دونوں واقعات کے بعد کینڈل جینر نے مسلح گارڈز سمیت اپنی سیکورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کردیا ہے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: