انٹرٹینمنٹ

بھارت سے شادی کی پیشکش پر ہمایوں سعید کا جواب

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان کے ایور گرین اسٹار ہمایوں سعید کے چاہنے والے ناصرف پاکستان میں موجود ہیں بلکہ سرحد پار بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔جس کی ایک حالیہ مثال اداکار کو بھارت سے موصول ہونے والی شادی کی پیشکش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ہمایوں سعید کے نام مختصر پیغام شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں صارف نے لکھا کہ ڈیئر ہمایوں سعید کیا تم مجھ سے شادی کرو گے؟ جانتی ہوں تم شادی شدہ ہو لیکن کیا ہی کروں اس دل کا؟خاتون صارف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میں بھارت سے ہوں اور میں تمہیں شدت سے چاہتی ہوں، میں تم سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن تمہیں بہت سنجیدگی کے ساتھ چاہتی ہوں۔صارف نے مزید لکھا کہ پلیز مجھے بتائیں کہ کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ اس زندگی میں تو یہ ناممکن ہے۔صارف کی جانب سے شادی کا پیغام شیئر کرتے ہی جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا آغاز ہوا، وہیں ہمایوں سعید بھی پیغام کا جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔ہمایوں سعید نے صارف کی شادی کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ، مگر شادی کے لیے ان شاء اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: