امیشہ پٹیل کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کرلیا گیا

0

بالی وڈ اداکارہ امیشہ پٹیل کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کرلیا گیا جسے کچھ دیر بعد ہی بحال بھی کردیا گیا۔44 سالہ امیشہ پٹیل نے اپنے اکائونٹ کے ہیک اور بحال ہونے سے متعلق وڈیو پوسٹ کر کے بتایا۔امیشہ پٹیل نے انسٹاگرام پر وڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا اکائونٹ اتوار کو ہیک کرلیا گیا تھا جسے ریکارڈ ٹائم میں دوبارہ بحال کردیا گیا۔اداکارہ نے اکائونٹ کی بحالی میں مدد کرنے پر حکام کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے اس طرح کے سائبر حملوں سے محتاط رہنے کی اپیل بھی کی۔اطلاعات کے مطابق اداکارہ کے اکائونٹ سے کوئی چیز پوسٹ یا ڈیلیٹ نہیں کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: