کوہلی کا عمران خان سے مقابلہ غیر منصفانہ ہے، زرتاج گل

0

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ویرات کوہلی کا مقابلہ غیر منصفانہ ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے شائقین کرکٹ کیلئے دنیائے کرکٹ کے چار بہترین کپتانوں کے حوالے سے ٹوئٹر پر پول جاری کیا، پول میں 47 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد عمران خان بہترین کپتان بن گئے۔وفاقی وزیر زرتاج گل نے بھی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ پر خصوصی بیان جاری کیا ہے۔زرتاج گل نے ٹوئٹر پر آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے پول کے نتائج کی تصویر شیئر کی جس کے مطابق عمران خان بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے صرف ایک فیصد زیادہ ووٹ حاصل کرنے پر کامیاب ہوئے ہیں یعنی اس پول میں عمران خان کو 47 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ ویرات کوہلی کو 46 فیصد ووٹ ملے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام تر انصاف کے ساتھ ، سروے بڑے پیمانے پر فرق کو پوری طرح سے ظاہر نہیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان برصغیر کے سب سے بڑے کرکٹر اور کپتان ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ ویرات کوہلی بہت احترام کے مستحق ہیں لیکن اصل کنگ خان کے خلاف ان کا مقابلہ کرنا غیر منصفانہ ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: