پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کے بیٹے، اپنے بھتیجے مصطفی عباسی کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔فضیلہ عباسی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لگائی گئی سٹوری میں بتانا ہے کہ ‘اْن کا بھتیجا مصطفی کلینک میں اْن سے ملنے آیا ہے۔’واضح رہے کہ فضیلہ عباسی پیشے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر ہیں۔
٭٭٭٭٭