بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا کہ اْن کے اکلوتے بیٹے اداکار ابھیشک بچن نے پہلی مرتبہ آٹوگراف کب دیا تھا۔انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے سینئر اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نیاپنی، ابھیشیک بچن کے ساتھ ماضی کی ایک پرانی اور یادگار تصویر شیئر کی ہے۔امیتابھ بچن کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں ابھیشک بچن اْن کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں۔شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ‘یہ تصویر تاشقند ( ازبکستان کے دارالحکومت) میں لی گئی تھی، یہ تصویر 1990 کی ہے۔’امیتابھ بچن نے اس تصویر کے کیپشن میں اس لمحے کی خاص بات بتائی کہ ‘اْس وقت ان کے بیٹے ابھیشک بچن نے اپنی زندگی کا پہلا آٹو گراف دیا تھا۔’
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post