2Below header

ذہنی دبائوسے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کبھی بھی منشیات کا سہارا نہیں لیا اور نہ ہی خود کو نقصان پہنچایا،بیٹی عامر خان

4Above single post content

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی آیرا خان نے ڈپریشن کا شکار ہونے اور زندگی کے مشکل مرحلے سے کامیابی سے نکلنے پر کہاہے کہ ذہنی دبائوسے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کبھی بھی منشیات کا سہارا نہیں لیا اور نہ ہی خود کو نقصان پہنچایا۔آیرا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں ذہنی دبائو کی وجہ سے ہونے والے تجربے سے آگاہ کیا۔آیرا خان کے مطابق ان کی زندگی میں ابھی بھی بہت سی چیزیں ہیں ایسی جو انہیں خود پر اعتماد نہیں کرنے دیتیں۔آیرا کے مطابق انہوں نے ذہنی دبائوسے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کبھی بھی منشیات کا سہارا نہیں لیا اور نہ ہی خود کو نقصان پہنچایا، اس کے برعکس وہ ذہنی دبائو کو کم کرنے کے لیے کافی پیتی ہیں۔آیرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے طویل کیپشن میں لکھا کہ میری زندگی کے بہت سے پہلو ہیں،ان میں سے کچھ پہلو ایسے ہیں جن کی وجہ سے مجھے ذہنی دبائو کو قابو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم میرے کام کا دبائوبڑھتا جارہا ہے لہذا اب مجھے مزید کوشش کرنی ہوگی اور اس کے لیے مجھے اپنے کام کی شدت کو کم کرنا ہوگا۔ایرا کے مطابق اپنے کام اور اپنی صحت دونوں میں ایک توازن کا ہونا بہت ضروری ہے اور انہیں اسی کی تلاش ہے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: