دیشا پٹانی کی 'کک' اور' ایکسرسائز' کی وڈیو وائرل

0

بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنی کک لگانے اور ایکسرسائز کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جسے ساتھی اداکاروں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔دیشا پٹانی اپنی فٹنس پر بیحد توجہ دیتی ہیں۔ وہ اکثر جم میں کی جانے والی ایکسرسائز کی وڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔دیشا پٹانی نے کک بیگ پر انتہائی مہارت سے کک لگائی اور اسکی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک ساڑھے5 لاکھ سے زائد افراد پسند کر چکے ہیں۔دو دن قبل دیشا پٹانی نے ایکسرسائز کی وڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے اب تک 8 لاکھ89 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف جو کہ دیشا پٹانی کے انتہائی قریبی دوست ہیں انہوں نے اداکارہ کی دونوں وڈیو کو لائک بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ مداحوں نے بھی وڈیو پر کمنٹ سیکشن میں تعریفی پیغامات لکھے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: