2Below header

ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے لْک کی تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

4Above single post content

ہر دلعزیز اداکارہ ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے لْک کی تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔اداکارہ ماورہ حسین کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی دو نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ پہلے سے بالکل مختلف اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ماورہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں اْن کے بالوں کا نیا انداز نہایت خوبصورت لگ رہا ہے۔ماورہ کے مداحوں کی جانب سے بھی اْن کے اس نئے انداز کی خوب تعریفیں کی گئیں۔ماورہ حسین کا اپنے اس نئے ہیئر کٹ سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اس ہیر کٹ کے بعد خود کو تروتازہ محسوس کر رہی ہیں۔ماورہ حسین کی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اْن کے مداحوں کی جانب سے نئے ہیر کٹ کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: