کوالالمپور میں پی آئی اے کا جہاز نہیں پاکستان کا وقار ضبط ہوا ہے ، فیصل کریم کنڈی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کوالالمپور میں پی آئی اے کا جہاز نہیں پاکستان کا وقار ضبط ہوا ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کٹھ پتلی راج نے جگہ جگہ پاکستان کو رسوا کیا ہے ، وزیر ہوا بازی کے بیانات نے پی آئی اے کا کباڑہ کر دیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ اب اس حکومت کی پالیسیوں سے پی آئی اے کے جہاز بیرون ملک ایئرپورٹس پر ضبط ہو رہے ہیں ، یہ ہائبرڈ نظام اور پاکستان اب مزید وقت ایک ساتھ نہیں چل سکتا ،جس کے آنے سے سبز پاسپورٹ کو عزت ملی تھی وہ ملک کی عزت جگہ جگہ نیلام کرواتا پھر رہا ہے ۔
٭٭٭٭٭